پاک بھارت جنگ

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کے دوران کی۔
انہوں نے اگر چہ یہ تو نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تاہم یہ ضرور کہا کہ جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بدسے بدتر ہو رہی تھی تاہم انہوں نے یہ جنگ رکو ادی۔
ہاد رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت مختصر جنگ میں پاکستان ائر فورس نے تین رافیل طیاروں سمیت بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button