آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

اسلام آباد:
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی منظرنامے پر مرکزنگاہ بننے سے مودی حکومت اور گودی میڈیا شدید تذبذب کا شکار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی بھارتی وزیردفاع کی گیدڑ بھبکیاں اور بدنام زمانہ خفیہ ایجینسی را ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہی ہے ۔بھارت نے مغربی بنگال، آسام اور دیگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاداور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہا ہے۔ را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع، وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات اور گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا محض اتفاق نہیں بلکہ سیاسی عزائم کیلئے منظم منصوبہ بندی ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق مودی مختلف بھارتی ریاستوں میں انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت کے مسترد شدہ فالس فلیگ ڈرامے کے تسلسل سے واضح ہوتا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور مزید ہزیمت کا سامنا ابھی باقی ہے۔اقوامِ عالم بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈیاورریاستی سرپرستی میں فالس فلیگ آپریشنزکی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہیں، معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے اورکسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ شدید، مثراور فیصلہ کن ہوگا۔






