اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں نے مسلم دکانداروں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کیا
لکھنو: ریاست اترپردیش کے علاقے مین پوری میں ایک ہندو توا گروپ نے انڈے، چکن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والے مسلمان دکانداروں کو ڈرایا دھمکایا اور کاروبار بند کر نے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں کئی ہندوتوا افراد کو لاٹھیاں اٹھائے مسلمان دکانداروں کو دھمکیاں دیتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
وشوا ہندو مہاسنگھ نامی ہندو توا گروپ کے غنڈوں کی قیادت ضلع صدر گولو چوہاں کر رہا تھا۔ غنڈوں نے مسلم دکانداروں کی دھمکی اگر انہوںنے فوری طور پر اپنا کاروبار بند نہ کیا تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہنڈو توا غنڈوں کی کارروائی کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ” اتر پردیش ،ایک ایسی ریاست جہاں غنڈے دکانیں بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں اور پولیس قانون نافذ کرنے کے بجائے خاموش رہتی ہے، مسئلہ صرف غنڈوں کا نہیں ہے، بلکہ نظام کا بھی ہے۔






