مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیرکاہسپتالوں میں آگ سے بچاﺅ کے نظام کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ

سرینگر05 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے سرینگرمیں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ہڈیوں اورجوڑں کے ہسپتال کی تباہی کے ایک دن بعد وادی کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں آگ سے بچاﺅ کے نظام کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مریضوں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر ہسپتالوں میں آگ سے بچاﺅ کے نظام کاآڈٹ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آرتھوپیڈک ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہسپتالوں کے حفاظتی نظام کاآڈٹ کرانا ناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم مریضوں کو داخل کررہے ہیں تو انہیں محفوظ رکھناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button