پاکستان

جب تک کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت نہیں دیا جاتا، خطے میں امن نہیں ہو سکتا

اقوام متحدہ 09اکتوبر (کے ایم ایس)پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے جہاں لوگوں کو اب بھی حق خود ارادیت سے زبردستی محروم رکھا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت عالمی نظام کا بنیادی ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں واضح کیا گیا ہے کہ ان مقبوضہ علاقوں کی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرنا غیر قانونی ہے ،جن کے لوگوں نے ابھی تک اپنا حق خودارادیت استعمال نہیں کیا ہے۔پاکستانی سفارتکار نے ”قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی”کے زیر عنوان ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا جہاں زیادہ ترمقبوضہ علاقوں کے لوگ پرامن طریقے سے اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کچھ ایسے بھی ہیں جو اس حق سے اب بھی محروم ہیں اور وہ اس کے لیے جدوجہد کرنے پر مجبورہیں۔ انہوں نے مندوبین کو بتایا کہ یہی صورتحال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی ہے۔مشرق وسطی یا جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا جب تک فلسطینی عوام اور جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button