مودی کے زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو انتہا پسندی اور نفرت کاسامنا ہے
نئی دلی: مودی کے زیر قیادت بھارت میں گزشتہ کئی برس سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو مسلسل انتہا پسندی اور نفرت کاسامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی سرکار کی اقلیتوں خصوصا مسلم مخالف انتہاپسندانہ سرگرمیاں اورنفرت انگیز بیانات واضح ہوتا ہے کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارتی ایک ہندو انتہا پسند جماعت ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں جیت کیلئے بی جے پی اورنریندر مودی کے مسلم مخالف بیانیہ کے بارے میں الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی مہم کے تحت انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے اوربھارتی عوام کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا رہی ہے۔ نریندرمودی کی مسلم مخالف سوچ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جاری پرتشدداورنفرت انگیز واقعات کو ہوا دے رہی ہے ۔اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی نمائندگی میں تقریبا 20ہزار شہریوں نے مودی حکومت کی طرف سے نفرت انگیز تقریر کے الزامات کے خلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ بھارتی مصنف نیلن جن مکوپادھیائے نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور نریندر مودی نے بھارت میں جمہوریت کو بری طرح تباہ کیا ہے۔کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی پرمود تیواری نے کہاکہ مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو بدنام کیا ہے ۔