بھارت
بھارت: میڈیکل کی طالبہ کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا گیا
بھارت میسور26اگست(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر میسور میں ایک پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم میڈیکل کی طالبہ کو نامعلوم افراد نے اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالبہ اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر چموندی پہاڑیوں کی طرف جا رہی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد نے شہر کے مضافات میں للیاتادری پورہ کے قریب ان کا راستہ روک لیا۔ نامعلوم افراد نے ابتدا میں ان سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن جب انہیں رقم نہ ملی تو وہ میڈیکل کی طالبہ کو گھسیٹے ہوئے ایک جگہ لے گئے اور اسے اجتماعی آبروریز ی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اوراس کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ۔