بھارت

بھارت فلسطینیوں پر حملوں کیلئے اسرائیل کو ہتھیار اور گولہ بارودبرآمد کر رہا ہے ، دی وائر کاانکشاف

india sending ordnance to israelنئی دلی: ہتھیار بنانے والی بھارت کی ایک سرکاری کمپنی نے غزہ کے نہتے فلسطینیوںکے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں مدد کیلئے صیہونی فوج کو ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر نے سرکاری ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی کارروائیوں میں اس کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی وزارت دفاع کے ماتحت ایک پبلک سیکٹر ادارے مونیشنز انڈیا لمیٹڈ نے رواں سال جنوری میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے تھے ۔کمپنی کے ایک ہینڈ آئوٹ کے مطابق مونیشنز انڈیا لمیٹڈ اسرائیلی فوج ، بحریہ، فضائیہ اور پیراملٹری اہلکاروں کیلئے بھاری مقداد میں ہتھیار اور گولہ باروتیار رک رہی ہے ۔دی وائر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ18اپریل کو کمپنی نے اسرائیل کو دوبارہ گولہ بارود برآمد کرنے کیلئے درخواست دی ہے،جس پر لائسنس دینے والے اسرائیلی حکام غورکررہے ہیں۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ارب پتی تاجر دوست گوتم اڈانی بھارت سے اسرائیل کو ڈرونز برآمد کرچکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں واقع اڈانی-ایلبٹ ایڈوانسڈ سسٹمز انڈیا لمیٹڈ ،نے جو اڈانی ڈیفنس اور ایرو اسپیس اور اسرائیل کے ایلیٹ سسٹمز کامشترکہ منصوبہ ہے اسرائیلی فوج کو گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button