بھارت

بی جے پی نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، عام آدمی پارٹی

 

Aatshiنئی دلی :بھارت میں عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے عام انتخابات میں اپنی یقینی شکست سے گھبراہٹ کا شکار ہو کر ملک بھر میں غیر اعلانیہ ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آتشی نے جو نئی دلی اسمبلی میں کابینہ وزیر بھی ہیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ 2024میں اسکی اقتدار سے بے دخلی طے ہے لہذ ا اس نے بوکھلاہٹ میں حزب اختلاف کے رہنماﺅں کو جیلوںمیں ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ( ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( سی بی آئی) کے دم پر آئندہ انتخابات لڑ رہی ہے اور اس نے اپنا راستہ صاف کرنے کیلئے حزب اختلاف کے ہر رہنما کو نشانہ بنانا شروع کر دیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button