بھارت
دہلی کی عدالت نے انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی
نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مزید وقت مانگنے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔انجینئر رشید نے جو”دہشت گردی کی مالی معاونت”کے ایک جھوٹے مقدمے میں جیل میں ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ انتخابی حلقے سے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائدووٹوں سے شکست دی۔انہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طورپر حلف اٹھانے کے لئے عدالت سے ضمانت کی درخواست کررکھی ہے۔