بھارت

4 جون کونریندر مودی بھارت کے وزیراعظم نہیں ہوں گے ، راہل گاندھی کا دعویٰ

rahul-gandhi.1.2302534

کانپور:بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے دعویٰ کیاہے کہ 4جون کو نریندر مودی ملک کے وزیراعظم نہیں ہوں گے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے کانپور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست یقینی ہے اور 4جون کو نریندر مودی بھارت کے وزیراعظم نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میںانڈیااتحاد اترپردیش سے کم سے کم 50سیٹیں جیتے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ لکھ کر دینے کیلئے تیار ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگی ۔ راہل گاندھی نے کہاکہ مودی حکومت نے سرمایہ داروں کے 16لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے اور، انہیں 500 ایکڑ زمین فراہم کی، لیکن کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے اور بے روز گاروں کو پکوڑے تلنے کا مشورہ دیاجوکہ انتہائی شرمناک ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button