اترپردیش:بی جے پی رہنما کی گاڑی نے ایمبولیشن کا راستہ روک لیا، مریض کی موت
لکھنو05اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتا پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کے ایک رہنما نے اپنی گاڑی سڑک پر پارک کر دی جس کے نتیجے میں ایمبولنس میں موجود ایک مریض کی موت واقع ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رہنما اومیشن مشرا اپنی کار سڑک پر پارک کرکے کہیں چلاگیا تھا جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہ ہوئی ۔ اس دوران ایک ایمبولین میں موجود سریش چندر نامی ایک مریض بھی دم توڑگیا۔ایمبولیشن قربیاً 30منٹ تک ٹریفک میں پھنسی رہی ۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اومیش مشرا کو مریض کے لواحقین کو گالیاں اور انہیں پولیس کیسز میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مشرا کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ او ر سپر نٹنڈنٹ پولیس میری ہدایت پر کام کرتے ہیں اور انکا(لواحقین) کا صفایا کروادے گا۔