انسانی حقوق

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کے چھاپوں پر اظہار تشویش

APHC Logoسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے امن پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر شبانہ چھاپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز اور این آئی اے اورایس آئی اے جیسی ایجنسیوں کی طرف سے رات کے دوران گھروں پر چھاپوں، جائیدادوں کی ضبطی اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔ حریت کانفرنس نے متاثرہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے کشمیری عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button