مقبوضہ جموں و کشمیر
سونہ مرگ : کشمیری نوجوان کی پرسرار طورپر لاش برآمد
سرینگر03اکتوبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان پرسرار طورپر سونہ مر گ میں مردہ حالت میں ملا ہے ۔
ہندواڑہ کے گائوں بدبگ کے رہائشی 25سالہ کشمیری نوجوان توصیف احمد کی لاش سیاحتی مقام سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں پراسرار طورپر ملی ہے ۔ پولیس نے نوجوان کی میت کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ادھر پلوامہ اور شوپیاںکے اضلاع سے دو کشمیری نوجوان لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ دانش محی الدین اور عادل احمد وانی اپنے گھروں سے لاپتہ ہیں ۔