بھارت

اترپردیش :مدرسہ بورڈ کے نتائج کے اعلان میں تاخیر , ایک لاکھ اسی ہزار طلباء کامستقبل دائو پر لگ گیا

UP Madrasah

لکھنو:بھارتی اترپردیش ریاست میںٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے ضلعی صدر مولانا جمیل احمد نظامی نے مدرسہ بورڈ کے نتائج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نتائج میں تاخیر کی وجہ سے ایک لاکھ اسی ہزار طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لکھنو میں اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات رواں سال فروری ہوئے تھے تاہم امتحانات کے نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر سے طلبا اور اساتذہ کو سخت تشویش لاحق ہے ۔اتر پردیش میں ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے ضلعی صدر مولانا جمیل احمد نظامی نے نتائج کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام بورڈز کے نتائج کا اعلان کیاجا چکا ہے لیکن مدرسہ بورڈ کے نتائج جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بی جے پی کی زیر حکومت ریاست میں تقریبا ایک لاکھ 80ہزارطلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔
انہوں نے واضح کیاکہ بہت سے طلبا کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اپنا داخلہ نہیں کروا پا رہے ہیں کیونکہ داخلہ کی آخری تاریخیں ختم ہونے کے قریب ہیں اور نتائج کا اعلان نہیں کیاجارہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button