مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پلوامہ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں مزید 5کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیے ہیں جس سے گزشتہ روز سے مسمار کیے جانے والے گھروں کی تعداد 7ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے رہائشیوں احسان احمد شیخ، احسن الحق اور حارث احمد، ضلع شوپیاں کے رہائشی شاہد احمد جبکہ ضلع کولگام کے رہائشی ذاکر احمد گنائی کے گھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گرا دیے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز پلوامہ اور اسلا م آباد اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر نامی کشمیریوں کے گھر مسمار کیے تھے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے لگام بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف اپنے وحشیانہ مظالم میں تیزی لائی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے گزشتہ چند روز کے دوران تلاشی آپریشوں ، گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کیے۔ فوجیوں نے آزادی پسند کشمیریوں کو ڈرانے دھماکے اور خوف دہشت کا شکار کرنے کیلئے انکے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ عمل بھی تیز کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button