بھارت

گجرات: گیمنگ زون میں آتشزدگی کے باعث 12بچوں سمیت 27افراد ہلاک

downloadگاندھی نگر:
بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ایک گیمنگ زون میں زبردست آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں 12 بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کےمطابق مطابق ہفتہ کی شام کو گیمنگ زون میں 99 روپے کی ٹکٹ سکیم چل رہی تھی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ گیمنگ زون میں موجود تھے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ پیش آیا تو گیمنگ زون میں بہت سے لوگ موجود تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ گیمنگ زون آپریٹر کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس میں ٹی آر پی گیم زون کے مالک یوراج سنگھ سولنکی، ان کے پارٹنر پرکاش جین، منیجر نتن جین اور ایک اور شخص راہول راٹھوڑ شامل ہیں۔ ٹی آر پی گیمنگ زون میں آتش گیر مادے کی بڑی مقدار رکھی گئی تھی اور ان کے پاس فائر این او سی بھی نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق وہاں کئی ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل رکھا گیا تھا۔ داخلے اور نکلنے کے لیے ایک ہی گیٹ تھا جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد لوگ آسانی سے باہر نکلنے میں ناکام رہے اور وہیں پھنس جانے سے مر گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button