خصوصی رپورٹ

بھارت جموں وکشمیرپراپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے

5fc2530e7e709 اسلام آباد:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میں ڈھونگ انتخابات محض ایک دکھاوے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں ڈھونگ انتخابات کاڈرامہ رچا رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا مقصد بھارت کے فوجی قبضے کو جمہوری رنگ دینا ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈرامے رچاتا رہا ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا مقصد لوگوں کی توجہ تحریک آزادی سے ہٹانا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا مقصد یہ تاثر دینا بھی ہے کہ کشمیری تحریک مزاحمت سے تنگ آچکے ہیں لیکن وہ ا پنی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیری عوام نے انتخابات کے لیے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ رائے شماری کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی امنگوں کی کتنی پرواہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ انتخابات کرانے کا بھارت کا واحد مقصد جموں وکشمیرپر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنا ہے لیکن انتخابات کرانے سے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابات کسی بھی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے اور کشمیری عوام انتخابی ڈرامے نہیں بلکہ استصواب رائے چاہتے ہیں۔5fc2530eb2392 (1)

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button