بھارت

آسام:ہندو تو ”بی جے پی“ حکومت نے اسمبلی میں نماز جمعہ کا وقفہ ختم کردیا

assam-assemblt_d

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں ہندو توا بی جے پی حکومت نے اسمبلی میںنما زجمعہ کا وقفہ ختم کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمبلی میں ہر جمعہ کو نماز کیلئے بریک دیا جاتا ہے ۔ یہ بریک دن بارہ بجے سے دو بجے تک ہوتا تھاجس دوران مسلم ارکان اسمبلی نماز جمعہ ادا کرتے تھے۔ لیکن اب کوئی وقفہ نہیں ہوگا ۔نماز جمعہ کیلئے یہ وقفہ انگریزدور سے چلا آرہا تھا۔
آسام کی بی جے پی حکومت نے جمعرات کے روز مسلم شادیوںاورطلاق کے لازمی رجسٹریشن کابھی بھی منظورکیاتھا۔اس قانون نے آسام مسلم میریجز اینڈ ڈیوارسرجسٹریشن ایکٹ1935کی جگہ لی۔نئے قانون کے تحت اب مسلمانوںکی شادی کی رجسٹریشن قاضی نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔رجسٹریشن اب سب رجسٹرار کرے گا اور اٹھارہ برس سے کم عمر کی شادیاں رجسٹر نہیں ہونگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button