پاکستان
پاکستان کی طرف سے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور
اسلام آباد:
پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے پرامن اور فوری حل کامطالبہ کیا ہے ۔
یہ مطالبہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے یوگنڈا کے شہر کمپالا میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے انیسویں سربراہ اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان امن ، برابری ، تعاون اور تمام لوگوں کی فلاح وبہبود اس تحریک کی معاونت میں اپنا اہم کردارادا کرتا رہے گا ۔انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے منصفانہ، پرامن اور جلد حل کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر خارجہ نے غیروابستہ ممالک کی تحریک اوراس کے بنیادی اصولوں کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا ۔