مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا فائیو سٹار ہوٹلوں کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل پر اظہار تشویش

NC-FLAG

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے علاقے میں فائیو سٹار ہوٹلوں کے قیام کے لیے زمین کی نشاندہی کے لیے ضلعی سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں ایک بیان میںکہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت کوئی منتخب حکومت موجود نہیں ہے اور ایک منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں اس طرح کی کمیٹیوں کی تشکیل تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے لوگوں کے مفادات کو ہر حوالے سے ترجیح دی جانی چاہیے ۔ عمران ڈار نے کہا کہ اگر انکی جماعت نیشنل کانفرنس علاقے میں اقتدار حاصل کر لیتی ہے تو وہ 5اگست 2019کے بعدکیے گئے تمام فیصلوں پر نظرثانی کرےگی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے جمعرات کو ضلعی سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل کو منظوری دی ہے جو علاقے میں 5 اسٹار ہوٹلوں کے قیام کے لیے موزوں زمینوں کی نشاندہی کریں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button