آزاد کشمیر
حریت پسند کشمیری نوجوان نذیر احمد راولپنڈی میں انتقال کر گئے
راولپنڈی 08نومبر (کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیرکے حریت پسند نوجوان نذیر احمدالمعروف محمد عاقب آج راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔
نذیر احمدنے2000میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آ کر ہجرت کرکے مظفرآباد آئے تھے۔ وہ گزشتہ6ماہ سے شدید علیل تھے اور راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، جن کا آج انتقال ہو گیا ۔ نذیر احمد نے اپنی زندگی بھارتی تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کیلئے وقف کر رکھی تھی اور اس دوران انہوں نے بہت سے مشکلات کا سامنا بھی کیا ۔