گرگائوں میں کشمیری نوجوان پر نامعلوم افراد کا تشدد
گرگائوں20اگست ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے گرگائوں میںچھ نامعلوم افراد نے ایک کشمیری نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبے سے تعلق رکھنے والے22سالہ طارق بٹ نے جو گرگائوں میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہے ٹیلی فون پر سرینگر میں میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ دفتر سے گھر کیلئے جارہاتھا جب چھ افراد نے اس پر تشدد شروع کر دیا ۔ طارق نے بتایا کہ کچھ نے اس کے ہاتھ پکڑ لئے ،آنکھیں بند کر دیںاور منہ پر ہاتھ رکھ کر وہ اسے قریبی پارک میں لے گئے اور وہاں درختوں کے پیچھے اس پر وحشیانہ تشدد کر دیا ۔ انہوںنے بتایا کہ اسے چاقوسے زخمی کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم وہ اس سے محفوظ رہا اور اس کی قمیض پھٹ گئی ۔ طارق نے بتایا کہ اس پر مسلسل تشد د کیاگیا جس پر اس نے مدد کیلئے چیخنا شروع کردیا اور جلد ہی دو مسلمانوںنے اسے تشددسے بچایا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا ۔طارق کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اس کے علاج معالجے سے انکار کر دیا اور ایکس رے کیلئے کسی او رہسپتال ریفر کردیا۔ طارق نے بتایا کہ اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کے سینے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیںاور سر پر سوجن ہے اور جسم سے خون بہہ رہا ہے ۔ اس نے بتایا کہ وہ خود کو غیر محسوس سمجھتا ہے اور پولیس کو اسے سیکورٹی فراہم کرنی چاہیے ۔ KMS-16/Y