بی جے پی کو مندر، مسجد، ہندو ، مسلم اور پاکستان سے نفرت کی سیاست کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
ایودھیا سے جیتنے والے اودھیش پرسادکاانکشاف
لکھنو :
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کے شہر ایودھیاسے لوک سبھا انتخات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوارا کو شکست دینے والے سماج وادی پارٹی کے امیدوار اودھیش پرساد نے کہا ہے کہ بی جے پی کو مندر، مسجد، ہندو ، مسلم اور پاکستان سے نفرت کی سیاست کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اودھیش پرساد نے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں کروڑوں نوجوان بے روزگار ہیں اور وہ نوکریوں کیلئے در بدر ہیں جبکہ بی جے پی کی حکومت صرف مندر، مسجد، ہندو ، مسلم اور پاکستان جیسے معاملات پر سیاست کر کے نفرت پھیلا ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن قریب ہے جب بھارت بھر سے ہندوتوا بی جے پی کا مکمل صفایا ہو جائے گا۔ اودھیش پرساد نے واضح کیا کہ بھارت کے عوام نے بی جے پی کومسترد کر دیا ہے اور اسی وجہ سے پارٹی حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں جیتنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مود ی نے ایودھیا میں لوک سبھا انتخابات سے چند ماہ قبل ریاست میں ہندوتوا کے حق میں جذبات بڑھکانے اور انتخابی فائدے کیلئے شہید بابری مسجد کی جگہ متنازعہ رام مندکا افتتاح کیاتھا ۔