بھارت

اقوام متحدہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال کا انکشاف

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ دنیا کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے

images (6)

اسلا م آباد:غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو دوسوچوالیس دن مکمل ہو گئے ہیں۔ غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے۔ حملے میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ کیمپ پرلگنے والے میزائل پر”میڈ ان انڈیا” لیبل سے واضح ہے کہ بھارت غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی ۔ غزہ میںمعصوم فلسطینیوں پر حملے کیلئے ہتھیاروں اور میزائلوں کی فراہمی سے مودی کی مسلمان دشمنی واضح ہوتی ہے۔بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ نےاسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیاتھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میونیشنز انڈیا لمیٹڈ اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوبارہ برآمد پربھی غور کر رہا ہے۔ اس سے قبل اڈانی گروپ کے ڈرونز بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے۔بھارتی ڈرونز غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔انتہا پسندمودی مسلمانوں پر حملے کرا کراپنے یہودی آقاو¿ں کی مکمل تائید کر رہا ہے۔بھارت اسرائیل کا گٹھ جوڑ دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے۔ غزہ سے شروع ہونے والی جنگ کے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ بڑھ گیا۔۔ غزہ سے شروع ہونے والی جنگ گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کے لیے ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button