مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ رو زہ احتجاجی کلینڈر جاری کردیا


سرینگر03ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پانچ روز احتجاجی کلینڈر جاری کر دیا ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی دوران نظر بندی شہادت اور لوگوں کو شہید قائد کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی سخت پابندیوں کے خلاف آج ( جمعہ )سے پانچ روز ہ ہڑتال کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج نماز جمعہ کے بعد مرحوم رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کریںاور شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ کی طرف تین روز مارچ کریں۔
ٓاحتجاجی کلینڈر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف پیر کے روز مزار شہداءسرینگر کی طرف مارچ کریں۔
دریں اثنا احتجاجی کلینڈر میں بیرون ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج ریکارڑ کرانے کیلئے منگل کے روز بھارتی ہائی کمیشنوں کے باہر احتجاج کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button