بھارت

مودی کی کابینہ این ڈی اے کا پریوار منڈل ہے ،راہل گاندھی

نریندر مودی نے کابینہ کے انتخاب میں اقرباپروری کی نئی تاریخ رقم کی ہے

download (2)نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کابینہ کے انتخاب میں وزیر اعظم نریندر مودی پر اقرباپروری کاالزام لگاتے ہوئے نئی کابینہ کو این ڈی اے کا پریوارمنڈل قراردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے جس میں ان وزراء کے نام درج ہیں جن کے والد یا خاندان کے دیگر ارکان پہلے سے سیاست میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی کی کابینہ میں کئی ایسے وزراء بھی شامل ہیں جن کے والد وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نسلوں کی جدوجہد، خدمت اور قربانی کی روایت کو اقربا پروری کہنے والے نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں اقرباپروری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔انہوںنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اسی قول و فعل (کہنی اور کرنی )کے تضاد کو نریندر مودی کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کابینہ میں کئی ایسے وزراکوشامل کیاگیا ہے جو خاندانی سیاست کر رہے ہیں ۔ راہل گاندھی کی پوسٹ میں شیئر کئے گئے پوسٹر کے مطابق مودی کابینہ میں شامل 20ایسے ارکان شامل ہیں جو خاندانی سیاست کو آگے بڑھارہاہے ۔ مودی کابینہ میں شامل ایچ ڈی کماراسوامی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے ہیں،جیوترا دتیہ سندھیا،سابق وزیر مادھو راو سندھیا کے بیٹے ہیں، کرن رجی ،سابق پروٹیم اسپیکر رنچن کھارو کے بیٹے ہیں ، رکشا کھڈسے سابق وزیر ایکناتھ کھڈسے کی بہو ہیں۔ اسی طرح دیگر ارکان کابھی کسی نہ کسی سیاسی خاندان سے تعلق ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button