APHC-AJK

بھارت مسائل کے حل کے لئے پاکستان سے مذاکرات بحال کرے :فاروق عبداللہ

farooq abdullahسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ فوجی کارروائی سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے جنوب ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم(سارک)کو بحال کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب بھی اپنے ہمسایے کے ساتھ مسائل ہیں۔ یہ مسائل فوجی اقدامات سے حل نہیں ہوں گے جب تک ہم اپنے ہمسایے سے بات نہیں کریں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہمیں ان حالات سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ امرناتھ یاترا شروع ہورہی ہے اوراس میں رونما ہونے والا کوئی بھی چھوٹا سا واقعہ بھارت بھر میں آگ بھڑکاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری ان چیزوں کے ذمہ دار نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ہمارے ساتھ پرامن ماحول رکھنا چاہتی ہے اور ہمیں بات چیت کے لئے دروازے کھولنے چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button