بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے 46ہزار759 نئے مریض، 509اموات

نئی دہلی 28 اگست (کے ایم ایس )بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 46ہزار759 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افرد کی مجموعی تعداد 3کروڑ26لاکھ49ہزار947 تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعدادو شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ چار روز سے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مزید 509افراد کی موت ہوئی ہے جس سے وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4لاکھ37ہزار370 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے یہ سرکاری اعدادو شمار ہے اور عالمی اداروں کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 3لاکھ59ہزار775 ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button