مقبوضہ جموں و کشمیر

پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کا شہید نوجوانوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر16اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصعب احمد سرینگر میں شہیدہونے والے نوجوانوں شاہد احمد شیخ اور تنزیل احمد کے گھرگئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شاہد احمد شیخ اور تنزیل احمدکوگزشتہ شام ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ ڈاکٹر مصعب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میںشہیدکرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں۔ جموں و کشمیرپولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کے ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر مصعب نے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت بھی کی۔ مظاہرین نے ”ہم کیا چاہتے آزادی“اور”شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا“ جیسے نعرے لگائے۔ ڈاکٹر مصعب نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button