مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :انسانی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest held in Rajouri

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی زیرقیادت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے انسانی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر بھارت کی مسلط کر دہ انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ڈی پی کے کارکنوں نے سینئر رہنماو¿ں کی قیادت میں گاندھی نگر جموں میں احتجاجی مارچ کیا۔ انہوں نے جموں ایئرپورٹ روڈ کے قریب مختصر وقت کے لیے دھرنا دیا۔ مارچ اور دھرنے میں پی ڈی پی کے سینئر رہنما ستپال چرک، راجندر منہاس، سکھویندر سنگھ، سنیل بھٹ، وریندر سنگھ سونو، آدتیہ گپتا، رنبیر سنگھ، چونی لال، سورن سنگھ شانتی، دلیپ بارو اور دیگر موجود تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکام جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اور وہ شراب اور ریت مافیا کے مفادات کو عام لوگوں کے مفادت پر ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگ شدید پریشان ہیں کیونکہ انکی جانیں محفوظ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیرا نگر، ریاسی اور ڈوڈہ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات نے علاقے میں امن و اماں کی بحالی کے حکام کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button