بھارت

مقبوضہ جموںوکشمیر: راجوری میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری


جموں22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے بالائی علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فورسز نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کچھ مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات کے بعد تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثناءبھارتی فورسز نے سرحدی ضلع میں تھنہ منڈی سب ڈویژن کے دیہی علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاںجاری رکھیں۔قابض حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے راجوری اوردرہال کے مختلف پہاڑی علاقوں میں آج صبح محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقوں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button