مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کی جدوجہدکو فوجی طاقت سے دبانے کی بھارتی کوششیں،ناردرن کمانڈ کو نئی سب مشین گن دیجائے گی

downloadجموں: بھارت کی طرف سے حق خود ارادیت کے حصو ل کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو وحشیانہ فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ مودی حکومت نے فورسز کو کشمیریوں کو قتل اور انہیں خوف ودہشت کا شکار کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اب وہ مقبوضہ علاقے میں تعینات فوج کی شمالی کمانڈ کو ایک نئی سب مشین بندوق اسمیASMI سے لیس کرنے جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسمی نامی اس سب مشین گن کے حصول کیلئے کروڑوں روپے کا آرڈر پہلے ہی دیا جاچکا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کمان کو پہلے مرحلے میں تقریباً پانچ سو اسمی سب مشین گنیں دی جائیں گی۔یہ مشین گن نئی دہلی میں قائم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی اور) نے فوج کے تعاون سے تیار کی ہے۔ یہ ایک ہلکا پھلکا ہتھیار ہے جس کی فائرنگ کی شرح آٹھ سو راونڈ فی منٹ ہے۔ اسکی میگزین میں 32 راو¿نڈز آتے ہیں۔
ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ ASMI کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شمالی کمان کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button