مقبوضہ جموں و کشمیر
سیاسی رہنماﺅں کی سیکورٹی واپس لینے کا کوئی جواز نہیں، تاریگامی
سرینگر 19 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ حکام کی طرف سے سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
محمد یوسف تاریگامی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظرفراہم کی جانی چاہیے۔ تاریگامی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔