کشمیری تارکین وطن

ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام 27اکتوبر کے حوالے سے متعددپروگرام منعقد کئے جائیں گے

black day Kashmir-پیرس :
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام 27اکتوبر 1947کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے حوالے سے فرانس میں متعدد پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا۔ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام 26اکتوبر کو پیرس میں کشمیر کے بارے میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گ جس میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا۔27اکتوبر بروز جمعہ کو جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم پاکستانی سفارت خانے میں ایک پروگرام منعقد کرے گا جس میں مقررین مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے۔اسی طرح 28 اکتوبربروز ہفتہ کو فورم کے زیر اہتمام پیرس میں پلیس ڈی لا ریپبلک میں بھارت مخالف احتجاج کیاجائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button