کشمیری تارکین وطن

برطانیہ تنازعہ جموں وکشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے

لندن:  برطانیہ میں آل پارٹیزانٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی نے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے کردار ادا کرنے کا اپناوعدہ پوراکریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما اور آل پارٹیزانٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین فہیم کیانی کی قیادت میں ایک وفد نے ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں ایک پٹیشن جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ تنازعہ جموں وکشمیر کو حل کرانے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ وفد میں معروف برطانوی ارکان پارلیمنٹ اینڈریو پیکس، گیرتھ سنیل، نادیہ وائٹوم اور ڈیوڈ ولیمز شامل تھے۔ دیگر قابل ذکر شرکاء میں سٹوک آن ٹرینٹ کونسل کے ڈپٹی لیڈر محمد امجد وزیر،کونسلر زینب راجہ، کونسلرماجد حسین اورریڈنگ میں پاکستان کمیونٹی سینٹر کے صدر محمد سلیم شامل تھے۔درخواست میں وزیر اعظم سٹارمر کو مسلم کونسل آف برطانیہ کی عفت نواز کے نام ان کا 2020کا خط یاد دلایا گیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔ درخواست میں لیبر حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ استصواب رائے کے حق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ پٹیشن میں 1947سے جموں و کشمیر پربھارتی قبضے کی مذمت کی گئی ہے جسے 10لاکھ سے زائد فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے طول دیا جارہا ہے۔ پٹیشن میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے تحت جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگرکیاگیا اورانہیں نسل کشی کے مترادف قرار دیاگیاجن کا مقصد خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔درخواست میں وزیراعظم اسٹارمر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے لیے انصاف، انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کی وکالت کریں۔ پٹیشن میں پاکستان اور آزادی پسند کشمیری قیادت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button