کشمیری تارکین وطن

”تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل “ نے کشمیرکاز کیلئے ایک بھر پور مہم شروع کر دی

haq

اولڈھم برطانیہ :جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جاگر کرنے کے لئے برطانیہ کے شہر اولڈھم سے ایک بھرپور مہم شروع کر دی ہے۔ اولڈھم میں اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جسکے مہمانان خصوصی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر کی چیئر پرسن میڈم ڈیبی ابراھمز، لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چیئر مین اینڈریو گوئن اور سابق شیڈ و منسٹر ڈاکٹر افضل خان تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم نے تینوں پارلیمانی ا±میدواروں کی الیکشن مہم میں ا±ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا جب کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 04 جولائی 2024 کو برطانیہ بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں صرف اور صرف کشمیر دوست ا±میدواروں اور ایسے تمام لوگوں کی بھرپور حمایت کریں جو کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتے ہوں۔
اولڈھم میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں جموںو کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تینوں سابق ارکان برطانوی پارلیمنٹ نے کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت ضرور ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقامی و بین الا قوامی سطح پر اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ راجہ نجابت نے اس موقع پر کہا کہ ڈیبی ابراھمز نے گذشتہ سات سالوں میں بحیثیت چیئر پرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر جو جاندار کردار ادا کیا ہے کشمیری اس پر انکے نہایت مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے کام کرنے والے تمام امیدواروں کو کشمیری قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button