کشمیری تارکین وطن

تمام کشمیری“حق خود ارادیت “ کے واحد ایجنڈے پر متحد ہو ں، نذیر احمد شال کا بستر علالت سے اہم پیغام

nazir ahmad shawlلندن:
معروف کشمیری حریت رہنما پروفیسر نذیر احمد شال نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں تمام کشمیریوں سے ”حق خو د ارادیت “ کے واحد ایجنڈے پر متحدہ ہونے کی اپیل کی ہے۔
پروفیسر نذیر شدید علیل ہیں اور وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوںنے بستر علالت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ عطا کیا جس کا میں حقدار تھا، میں نے تکالیف دیکھیں لیکن اللہ نے میری رہنمائی کی اور میں نے وہ کیا جو میرے بس میں تھا، انتہائی غیر معمولی لوگ میرے ہم سفر رہے جنہوں نے میری رہنمائی کی، میرے خیالات کو سنوار ااور میں نے اپنے مقصد حیات کو پانے کی ایک کامیاب کوشش کی ، میں اپنے دوستو ں سے بھی یہی چاہوں گا کہ وہ رب کائنات کے فیصلوں پر راضی رہیں، مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے معاف فرما دے گا اور دوران علالت میرے شانہ بہ شانہ رہے والی میری شریک حیات شمیم شال پر رحم فرمائے، میں چاہوں گا کہ میری اولاد اور دیگر تمام لوگ پیار و محبت اور امن سے رہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button