بھارت

کانگریس کا اسمبلی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیرکوریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ

malkajan

نئی دلی:بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے مودی حکومت سے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں اسمبلی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کوریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے حالیہ اقدامات سے صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ ہواہے ا ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس جموں و کشمیر میں انتخابات کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک ڈیڈ لائن مقرر کی تھی،جس کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ آئینی حقوق کے لیے جلد از جلد مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کرائے جائیں ۔ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی انتظامیہ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے اور اسی مقصد کیلئے جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019کے سیکشن 55 میں ترمیم کرکے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ انتخابات کے اعلان سے چند گھنٹے قبل بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کئی انتخابی تجربے کئے ہیں لیکن کشمیری عوام نے ہر باراپنے آئینی حقوق کو پامال کرنے کے بی جے پی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کر دیا ہے۔کانگریس کے صدر نے ہریانہ میں انتخابات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 10 سال میں ہریانہ میں بی جے پی حکومت نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے کسان اور نوجوان دونوں ہی تکلیف اورمشکلات میں مبتلا ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button