مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی حکومت نے مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

download-1-5سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مزید پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے عدالت کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقوں تلگام، کھر گا اور ستریسیرن میں بشیر احمد گنائی، معراج الدین لون ، غلام محمد یتو، عبدالرحمان بٹ اور عبدالرشید لون کی کروڑوں روپے مالیت کی 9 کنال اراضی کو ضبط کر لی ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا ناروا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اب تک بیسیوں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو تحریک آزادی کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کرنا اور چھینی گئی جائیدادوں پر غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو بسانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button