مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام بھارت سے مکمل آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے: خواجہ فردوس

 

 

سرینگر 29 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کو اپنی منزل مقصود تک لے جانے اور بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ماہ اگست میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا بازار گرم رکھنے اور بڑی تعداد میں بے گناہ نوجوانوں کومحاصروں اورتلاشی کارروائیوں کے دوران فرضی مقابلوں میں قتل کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجی نہ صرف نوجوانوں کو شہید کرتے ہیں بلکہ ان کی میتوں کی بھی بے حرمتی کرتے ہیں جو دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بزدل فوج کشمیریوں کی تذلیل کرنے کیلئے ہمیشہ ایسی غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہیں جس سے کشمیریوں کے جذبات مجروح ہوجاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند رکھنے سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم جب بڑھ جاتاہے تو مٹ جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ افغانستان میں دنیا کے سپر پاور امریکہ نے کتنا ظلم کیا تھا لیکن آخر کار ذلیل و رسوا ہوکر نکلنا پڑا۔ یہی انجام بھارت کا بھی ہوگا۔ خواجہ فردوس نے کہا کہ کشمیری کو ئی غیر قانونی اقدام نہیں کررہے وہ اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں جس کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے ان سے وعدہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے 1947ءسے غیر قانونی طورپر جموںو کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے جس کو چھڑانے کیلئے کشمیری تن من دھن سے جدوجہد کررہے ہیں اور اس کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ خواجہ فردوس نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خطے کو پرامن بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button