کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، آصف جرال

pic12-15پیرس:
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس (جے کے ڈی ایف ایف) کے صدر مرزا آصف جرال نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرزا آصف جرال نے پیرس میںجاری ایک بیان میں 13جولائی 1931کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کیلئے کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 1931کے شہداءکی قربانیاں غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رہا ہے ، مودی حکومت مقبوضہ علاقے میںمسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔
آصف جرال نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button