کشمیری تارکین وطن

پاکستانی یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ

y3لندن:
پاکستانی یوتھ پارلیمنٹ کے ایک وفد نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد نے یوتھ پارلیمنٹ کے صدر عبید قریشی کی قیادت میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود کی دعوت پردورہ کیا اور رکن پارلیمٹ افضل خان اور ہائوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر ڈیم روزی ونٹرٹن سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد نے دنیا بھر میں نوجوانوںکو درپیش اہم مسائل خصوصا ان کی ذہنی ، جسمانی صحت ،تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے پاکستان سے متعلق اہم عالمی امور خاص طورپر تنازعہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اوراراکین پارلیمنٹ کے اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کی کردار پر زور دیا اور تعلیم، صحت اور مقامی گورننس کے امور پر بات چیت کی ۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عوامی پالیسی کی تشکیل میں نوجوانوں کردار کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کے اس دورے سے جمہوریت میں نوجوانوں کے اہم کردار اور سیاسی عمل میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انکی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔وفد میں عبید قریشی کے علاوہ وائزہ رحمن، قیصر جمیل، بختاور محمود، معتبر علی شیخ، راجہ حمزہ اور محمد ادریس شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button