مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں آتشزدگی سے تین مکانات جل کر خاکستر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے امر گڑھ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بشیر احمد لون کے دو منزلہ رہائشی مکان میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دوگھروں تک بھی پھیل گئی ۔ بشیر احمد کا مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ فائر ٹینڈروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، تاہم اس واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طوپر معلوم نہیں ہو سکی ۔