مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے دوکشمیری نوجوان شہید کردیے

KILLING

سرینگر11اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران ایک نوجوان امتیاز احمد کو جعلی مقابلے میں اور ایک اور کو ضلع اسلام آباد کےعلاقےکھاگنڈ میں شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے کھاگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہیدکیا ۔ فوجیوں نے بانڈی پورہ اور اسلام آباد اضلاع میں تلاشی کارروائیوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔کھاگنڈ میں آپریشن کے دوران بھارتی پولیس کا ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button