مظاہرے

کپواڑہ :قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

download (1)سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے متعدد دیہات کے مکینوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ .کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے کنڈی کے مکین پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
کنڈی کا علاقہ تقریبا گیارہ دیہات پر مشتمل ہے اور پینے کا پانی دستیاب نہ ہونے کیوجہ سے علاقے کی قریباً پانچ ہزار سے زائد آبادی مشکلات کا شکار ہیں۔لوگوں کے بار بار کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔ صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ لوگ ندی نالوںکا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے انکی صحت پر سخت منفی اثرات پڑرہے ہیں۔
مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ پانی علاقے کو پانی کی فراہمی میںناکام ہے ۔ انہوںنے حکام بالا سے معاملے کی طرف فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیاتاکہ انکی مشکلات دور ہوں ۔images

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button