جموں

مودی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

download (1)جموں: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے کی مہم تیز کردی ہے۔تازہ اقدام میں جموں خطے کے ضلع سامبا میں دو مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فرمان علی اور فرمان دین نامی دو شہریوں کے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے دو رہائشی مکانات ضبط کیے گئے۔
بھارتی پولیس نے ان دونوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا ہے۔مودی حکومت مختلف بہانوں سے کشمیری مسلمانوں کی املاک ضبط اور مسمار کر رہی ہے جسکا واحد مقصد انہیں جاری تحریک آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button