جموں

ڈوڈہ میں سڑک کے حادثے میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق ، ایک زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع ڈوڈہ کے علاقے گارسو میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم دو افرادجاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی پراپنا کنٹرول کھو بیٹھااوروہ دریائے چناب میں جاگری۔دونوں لاشوں کو دریا سے نکالا گیا ہے جبکہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران حسین اور سمایا بانو کے طور پر کی ہے جو دونوں کشتواڑ کے علاقے سرور درب شالہ کے رہنے والے ہیں جبکہ زخمی خاتون کی شناخت عمران حسین کی بیٹی اقراء بانو کے طورپر ہوئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button