بھارت

تامل ناڈو: بہوجن سماج وادی پارٹی کے ریاستی سربراہ کے آرمسٹرانگ کو قتل کر دیا گیا

bhogan

چنائی:بھارتی ریاست تامل ناڈر میں بہوجن سماج وادی پارٹی کے سربراہ کے آرمسٹرانگ کو قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نچلی ذات کے بھارتیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے کے آرمسٹرانگ کو جمعہ کی رات دارلحکومت چنئی میں ان کے گھر کے قریب چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والے چھ افراد نے آرمسٹرانگ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر کے قریب دوستوں اور حامیوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے۔بہوجن سماج وادی پارٹی کے رہنماﺅں اور بڑی تعداد میںکارکنوں نے آرمسٹرانگ کے قتل کیخلاف شدید احتجاج اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
چنائی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے قتل کے سلسلے میں آٹھ افراد گرفتار کر لیے ہیں جن سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔بہوجن سماج وادی پارٹی( بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے پارٹی رہنما کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے آرمسٹرانگ کے قتل کو چونکا دینے والا اور انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے پولیس کو اس حوالے سے تحقیقات کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button