بھارت

بھارت :ہندوتوا دہشت گردوں کا امام مسجد پر جان لیواحملہ ، داڑھی کاٹ دی

ممبئی 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں جالنہ کے علاقے انوا میں ہندوتوا دہشت گردوں نے جامع مسجد کے امام ،حافظ قرآن حافظ سعیدذاکرابن سعید پر جان لیواحملہ کیا اوران کی داڑھی کاٹ دی۔
حملے میں امام مسجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے بھوکردن کے ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے ڈاکٹروں نے انہیںاورنگ آباد کے ہسپتال ریفر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نماز مغرب کے بعدامام موصوف مسجد سے باہرآرہے تھے تو زعفرانی رنگ میں ملبوس تین ہندو دہشت گردوں نے حافظ سعید کو مسجد کے اندر ہی پکڑ کران کو زدوکوب کیا اور ”جے شری رام ”کا نعرہ لگانے کے لئے کہا۔ جب امام مسجد نے نعرہ لگانے سے انکارکردیا تو انہیں مسجد سے باہر لے جاکر شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ انتہا پسند حافظ سعید کوبے ہوشی اورشدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہندو دہشت گردوں نے مولانا کی داڑھی بھی کاٹ دی ۔ہندو دہشت گردوں نے چہروں پر نقاب پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعے پر علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اورپولیس نے حالات پرقابو پانے کے لئے علاقے میں کرفیو نافذ کردیاہے۔ بھارتی پولیس نے امام مسجد کے والد کو گھر میں نظربندکردیا اوران کے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے تاہم مجرموں کو ابھی تک گرفتارنہیں گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button